کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 23
یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِہٖ﴾۔[یونس ۱۰۷] ’’اوراگراللہ تعالیٰ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائیں تو اس کے سوا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ آپ کیساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرلیں تو کوئی اس کے فضل کو رد کرنے والا نہیں ۔‘‘ 2۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا تقوی : اس کے احکام و ممنوعات کی حفاظت کرنا۔انسان جب بھی اللہ تعالیٰ کا ڈر و خوف رکھے گا ؛ اور خفیہ اور اعلانیہ امور میں اللہ تعالیٰ کی نگہبانی کا احساس کرے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے حکم اور فضل و کرم سے اس سے شر و آفات اور آزمائش کا خاتمہ کردیں گے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا﴾ (الطلاق:۲) ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے چھٹکارے کی راہ نکال دیتا ہے۔‘‘ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :