کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 21
نظربد؛ حسد اور جادوسے بچنے کے اسباب
[گھروں کی حفاظت]
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رحمۃ للعالمین و علی آلہ وأصحابہ أجمعین ،وبعد!
گھروں میں عمومی طور پر جو پریشانیاں نظر بد یا جادو یا حسد وغیرہ کی وجہ سے ہوتی ہیں ؛مسلمان کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ حاسدین ؛ نظر بد لگانے والوں اور جادو اور جادو گروں کے شر [میں واقع ہونے]سے بچ کر رہے[تاکہ نہ نظر لگے نہ جادوچلے]۔ اس لیے بذیل امور کا ہونا ضروری ہے:
۱۔ توحید خالص:تمام چیزوں کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا ‘ اس سے اپنی حفاظت چاہنا اور اس کی طرف رجوع کرنا۔ توحید میں اخلاص شیطانی چالوں سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے اور خود شیطان