کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 20
کروایا جائے جو ان کے ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے انہیں نوری عمل سے علاج کے نام پر طلسماتی اور جادوئی اعمال کرکے دیتے ہیں ۔ اور عوام کی لاعملی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تباہی کا سبب بنتے ہیں ۔ اس کتابچہ میں آپ کو کوئی مجہول یا مبہم چیز نہیں ملے گی۔ اور جوکچھ لکھاہے وہ کتاب و سنت کی روشنی میں اور مختلف ثقہ علماء کے تجربات ومشاہدات اور علاج تحریر کئے ہیں ۔تمام چیزیں آپ کے سامنے ہیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ : کسی پیر کے پاس جائیں یا ہمارے پاس آئیں ۔ ہم کہتے ہیں : اپنا علاج خود کریں ۔ جب اللہ تعالیٰ ہندو کو اس کی مشقوں کی وجہ سے شفا دیتے ہیں تو آپ مسلمان ہوکر اس سے دور کیوں ہیں ؟