کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 18
میں مریگا کہ اس نے اللہ کیساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ میں نے کہااے جبریل: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو ؟ اس نے فرمایا : ہاں ۔ [حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ] میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ میں نے پھر دوبارہ پوچھا: ’’ اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو اور زنا بھی کیا ہو؟۔ آپ نے فرمایا :’’ ہاں ؛ اگرچہ اس نے شراب بھی پی ہو۔‘‘ جب کہ مشرک انسان بھلے وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتا ہو؛ مگر غیراللہ پر ایمان و اعتقاد کی وجہ سے اس کی سزا یہ ہے کہ :اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے۔اسے جہنم میں داخل کیا جائے گا اور اس کے ساتھ کفار والا سلوک کیا جائے گا۔فرمان الٰہی ہے: ﴿اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ