کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 17
اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، مجھے اس کے پہنچائے ہوئے نقصان سے بچالیں گی؟ یا اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو کیا یہ اس کی رحمت کو روک سکیں گی؟ بس ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ ہی کافی ہے ۔ بھروسہ کرنے والے اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں ۔‘‘
اس کے برعکس اگر توحید پرست انسان جتنا بھی گنہگار ہو؛ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کردیں گے۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس جبریل امین تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا :
((أَبْشِرْ أُمَّتَکَ أَنَّہٗ مَنْ مَّاتَ لَا یُشْرِکُ بَاللّٰہِ شَیْئًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔ قُلْتُ: یَا جِبْرِیلُ وَإِنْ سَرَقَ وِإِنْ زَنٰی ؟ قَالَ : نَعَمْ۔قَالَ :قُلْتُ : وَ إِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنٰی ؟ قَالَ : نَعَمْ ؛ وَإِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ۔)) [متفق علیہ]
’’آپ اپنی امت کو خوشخبری دیجیے ان میں سے جو کوئی اس حال