کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 159
٭ چار چیزیں فہم کو زیادہ کرتی ہیں :
۱۔ دل کا پریشانیوں سے خالی ہونا ۲۔ کم کھانا اور پینا
۳۔ کھانے میں اچھی مرغن اور میٹھی چیزوں کا انتخاب ۔
۴۔ بدن سے بوجھل اور فاضل مادوں کو خارج کرنا۔
٭ جو چیزیں عقل کو نقصان پہنچاتی ہیں ان میں :
پیاز اور باگلہ کھانے کی عادت ڈالنا۔زیتون اور بینگن کثرت سے کھانا ۔ کثرت سے جماع کرنا۔ تنہائی ۔سوچ، شوگر، بہت زیادہ ہنسنا، اور غم ۔
٭ چار چیزیں جسم کو بیمار کر دیتی ہیں :
۱۔ بہت زیادہ بولنا ۲۔ بہت زیادہ سونا
۳۔بہت زیادہ کھانا ۴۔ بہت زیادہ جماع کرنا۔
بہت زیادہ بولنا: دماغ کو کم اور کمزور کردیتا ہے،اور اسے جلدی بوڑھا کردیتا ہے۔