کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 158
٭ چار چیزیں چہرے کی رونق اور تروتازگی میں اضافہ کرتی ہیں : ۱۔ مروت ۲۔ وفاء ۳۔کرم نوازی ۴۔تقوی۔ ٭ چار چیزیں بدبختی اور بغض کو کھینچ کرلاتی ہیں : ۱۔ تکبر ۲۔حسد ۳۔ جھوٹ ۴۔چغل خوری۔ ٭ چار چیزیں رزق کو کھینچ کر لاتی ہیں : ۱۔ راتوں کو قیام کرنا ۲۔سحر کے وقت کثرت سے استغفار کرنا۔ ۳۔ اور صدقہ وخیرات کرنا ۴۔ اور صبح وشام کا ذکر کرنا۔ ٭ چار چیزیں رزق میں رکاوٹ ڈالتی ہیں : ۱۔صبح کے وقت کی نیند ۲۔نماز کم پڑہنا ۔ ۳۔ سستی ۴۔ خیانت۔ ٭ چار چیزیں ذہن اور سمجھ کو نقصان پہنچاتی ہیں : ۱۔کھٹے میوے کھانے کی عادت ۲۔ پیٹ کے بل سونا۔ ۳۔ غم ۴۔ پریشانی۔