کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 157
٭ پانچ چیزیں آنکھوں کو اندھا کردیتی ہیں : ۱۔ ننگے پاؤں چلنا۔ ۲۔ صبح وشام غصہ بغض اور تھکاوٹ کی بوجھل سی حالت میں کرنا۔ ۳۔ دشمن یا دشمنی۔ ۴۔بہت زیادہ رونا۔ ۵۔ باریک خط میں بہت زیادہ غور کرنا۔ ٭چار چیزیں جسم کو مضبوط بناتی ہیں : ۱۔ نرم کپڑا پہننا ۲۔ معتدل حمام میں داخل ہونا ۳۔ میٹھا اورچکنا کھانا کھانا ۴۔ اور عمدہ خوشبو سونگھنا۔ ٭چار چیزیں چہرے کوخشک کردیتی ہیں ،اور چہرے کے پانی، تر وتازگی ، اور رونق کو ختم کردیتی ہیں : ۱۔جھوٹ ۲۔ بے حیائی اور فاحشی۔ ۳۔ بغیر علم کے لوگوں سے کثرت سے سوال کرنا۔ ۴۔ اور کثرت سے نافرمانی کے کام( فسق وفجور) کا ارتکاب کرنا۔