کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 156
((اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ۔))
’’اے اللہ! صلاۃ وسلام بھیج ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔‘‘
[دس (10) مرتبہ صبح دس(10) مرتبہ شام ۔‘‘جو اس سے جتنا زیادہ پڑھے اس کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔‘‘
[ صحیح الترغیب والترہیب (۱/ ۲۷۳)۔]
چند حکمت بھری باتیں
ابن قیم رحمہ اللہ - طب نبوی میں لکھتے ہیں :
چار چیزیں بدن کو ختم کردیتی ہیں :
۱۔ غم ، ۲۔ پریشانی ۳۔ بھوک ۴۔ رات جگا۔
٭چار چیزیں تفریح کا سامان بہم پہنچاتی ہیں :
۱۔ سبزہ دیکھنا ۲۔ بہتے ہوئے پانی کو دیکھنا
۳۔ اپنی پسندیدہ چیز کو دیکھنا۔ ۴۔ پھلوں کو دیکھنا۔