کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 155
22۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زائد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرتا ہوں ۔‘‘ [استغفار کے آسان الفاظ یہ ہیں :]
((اَسْتَغْفِرُاللّٰہِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔))۔(دن میں ایک سو100 مرتبہ)
’’میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے اوراسکے حضور توبہ کرتاہوں ۔‘‘
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اﷲ عنہ ٗ فرماتے ہیں ہم ایک مجلس میں شمارکرتے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو باراستغفارکیا کرتے تھے ؛[آپ یوں فرماتے:] ((رَبِّ اغْفِرْلِی وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ))۔
’’اے اللہ مجھے معاف کردے اور میری توبہ قبول کر بے شک تو ہی بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا نہایت مہربان ہے۔‘‘
23۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دس بار صبح اور دس بار شام کو مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ بروزقیامت میری شفاعت پالے گا۔