کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 152
الْاٰخِرَۃِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ))[ابوداؤد (۵۰۷۳)] ’’یا اللہ میں آپ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں ۔ میں آپ سے اپنے دین‘ دنیا‘ اھل و مال کی معافی اورعافیت کا سوال کرتا ہوں ۔ یا اللہ! میری پردے والی چیزوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن میں بدل دے۔ یا اللہ میرے آگے‘ پیچھے‘ دائیں ‘ بائیں اور اوپر سے حفاظت فرمائیے۔ میں آپ کی عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کیا جاؤں ۔‘‘ 19۔ ((حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ