کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 151
عَرْشِکَ وَ مَلَآئِکَتَکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَ رَسُوْلُکَ))[تحفۃ الأخیار (۲۳)۔
’’ یا اللہ میں نے اس حال میں صبح کی کہ آپ کو گواہ بناتا ہوں اورآپ کاعرش اٹھانے والوں کو اورآپ کے فرشتوں کو اور آپ کی ساری مخلوق کو گواہ بنا کر کہتا ہوں بیشک آپ ہی وہ اللہ ہیں جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اوربیشک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ کے بندہ اور رسول ہیں ۔‘‘
جو انسان صبح وشام چار چار مرتبہ یہ دعا پڑھے اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کر دیتا ہے ۔
18۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی صبح و شام یہ دعاء پڑھنا ترک نہیں کیا کرتے تھے:
((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ