کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 150
۱۔اللہ تعالیٰ کے عذاب سے امن اورحفاظت ۔ ۲۔ رزق میں برکت۔ ۳۔ مال اور اولاد کی فراوانی۔ ۴۔ غم سے نجات۔ ۵۔ مشکلات میں آسانی۔ ۶۔ بارشیں برسنا۔ ۷۔ رحمتیں نازل ہونا۔ ۸۔ گناہوں کی معافی۔۹۔ درجات کی بلندی ۔ ۱۰۔ دلوں کی اصلاح اور تقرب الی اللہ تعالیٰ۔ 15۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح وشام سو بار یہ کلمات کہے :((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔)) ’’میں پاکیزگی بیان کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی اس کی تعریفوں کے ساتھ۔‘‘کوئی انسان اس سے بڑھ کر افضل عمل نہیں کرسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات اتنی بار یا پھر اس سے زیادہ تعداد میں کہے۔‘‘[مسلم (۲۶۹۲)۔] 16۔(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْھِدُکَ وَاُشْھِدُ حَمَلَۃَ