کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 15
پہلی بات سب سے قبل جو اہم ترین گزارش جو اپنے قارئین کے گوش گزارکرنا چاہتا ہوں ؛ وہ یہ ہے کہ: تمام امور پر اللہ تعالیٰ کی توحید کوسبقت حاصل ہے۔ اس کتابچہ کی تحریرکا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر توکل اور اس کی طرف رجوع کرنے ؛ اس کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرنے ؛ اور اس کی لکھی ہوئی تقدیر پر راضی رہنے کی تعلیم دی جائے۔ ہمیں اپنے ایمان وعقیدہ کی سلامتی کے لیے توحید کی حقیقت کوسمجھنا چاہیے ،اﷲ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہمیں توحید خالص کی نعمت عطا فرمائے اورہمیں ہرقسم کے شرک وشر سے محفوظ رکھے ،آمین ۔ رفع بلا اور دفع مصائب کے لیے چھلا پہننا، گلے میں دھاگے ڈالنا ؛ کوڈی یا سیپ لٹکانا؛یا پھر کڑے پہننا شرک ہی کی ایک قسم ہے ۔ اور