کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 149
’’ یا اللہ! آپ ہی میرے رب ہیں ۔ آپ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں آپ نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کابندہ ہوں اور میں حسب طاقت آپ کے ساتھ عہد و وعدہ پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے آپ کی پناہ پکڑتا ہوں مجھے اپنے اوپرآپ کی نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا بھی اقرار ہے ؛مجھے معاف کر دے یقینا آپ کے بغیر گناہ کو معاف کرنے والا کوئی نہیں ۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص یقین کی حالت میں بوقت شام یہ دعا پڑھے اور اسی رات فوت ہوجائے تو وہ شخص جنت میں جائیگا اور اسی طرح حالت ِ یقین میں جو شخص صبح کے وقت پڑھ لے اورشام کو فوت ہوجائے تو وہ بھی جنت میں جائے گا۔‘‘[البخاری (۶۳۲۳)]
[توضیح : سید الاستغفار مغرب اور فجر کے وقت پڑھ لیں ]۔
فوائد: استغفار کرنے کے بہت سارے فوائد ہیں ؛ ان میں سے: