کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 147
نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ ۔))
’’ اے اللہ ہم نے تیرے نام پر ساتھ صبح کی اور تیرے نام کے ساتھ شام کی اور تیرے (نام کے) ساتھ زندہ ہیں اور تیرے (نام کے) ساتھ مرتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے ۔‘‘
اور شام کو یوں کہیں :
(( اَللَّھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وبِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔))صحیح الترمذی:3/142۔
’’ اے اللہ ہم نے تیرے نام کے ساتھ شام کی اورتیرے نام کے ساتھ صبح کی اور تیرے نام کے ساتھ زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ مرتے ہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔‘‘
13۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کویہ دعا سیکھائی تھی ؛ اور فرمایا تھا: تمہیں میری وصیت سننے میں کیا حرج ہے؟ یہ کہ جب بھی تم صبح یا شام کرو تو کہو: