کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 144
9۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کلمات پڑھتے تھے: ((اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَۃِ الْاِسْلَامِ وَعَلٰی کَلِمَۃ ِالْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی مِلَّۃِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔))[مسند احمد:۱۲۹۳ ۔صحیح الجامع۴۶۷۴۔] ,,ہم نے صبح کی فطرت اسلام پر، کلمہ اخلاص پر اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر اور اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی ملت پرجو یکسواور مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہ تھے۔‘‘ 10۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جوبھی مسلمان شخص صبح وشام کو تین بار یہ کلمات کہے: ((رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا۔))[صحیح الترمذي(۳۳۸۹)۔] ’’میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر