کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 143
شخص اس سے بہتر عمل لیکر نہیں آتا مگر جس نے اس سے زیادہ عمل کیاہو۔‘‘[بخاری (۶۴۰۳) مسلم (۹۶۰۱) ] 7۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ کہے : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ۔’’پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں کیساتھ ۔‘‘کوئی انسان اس سے بڑھ کر افضل عمل نہیں کرسکتا سوائے اس کے جو یہ کلمات زیادہ تعداد میں کہے۔‘‘[ مسلم:2696۔] (( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ))۔[سبق تخریجہ] ’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے ‘اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز [یا بیماری] نقصان نہیں دے سکے گی۔‘‘