کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 142
نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘ 6۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیَمِیْتُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔)) ’’نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے ، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اُس کا، اسی کی ہی بادشاہت ہے اور اسی کیلئے ہی سب تعریف ہے اور وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جوشخص یہ کلمہ توحید دن میں سو مرتبہ پڑھے ، اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابرثواب دیا جا تا اور اس کیلئے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں ،اور سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس دن شام تک شیطان سے اس کیلئے حفاظت کردی جاتی ہے۔اور کوئی