کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 139
8۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا:
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا۔جس کی وجہ سے آپ کو خیالات آتے تھے کہ آپ نے کوئی کام کرلیا ہے ‘ حالانکہ آپ نے کچھ بھی نہیں کیا ہوتا تھا۔[البخاری (۶۳۹۱)۔]
صبح و شام کے اذکار
[یہ اذکارر فجر کی نماز کے بعد پڑھ لینے چاہیں ؛یہی افضل وقت ہے] ۔
1۔ ((اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ))
میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کی شیطان مردود سے:
﴿اَللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُط لاَ تَأْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلاَ نَوْمط لَہٗ مَا فیِ السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِط مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَاخَلْفَھُمْ وَلَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْیئٍ مِنْ عِلْمِہٖ اِلاَّ بِمَا شَآئَ ط