کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 138
جنات سے مدد حاصل کرنا شرک کاکام ہے۔جیسا کہ غائب سے مدد حاصل کرنا جائز نہیں خواہ وہ غائب جنات میں سے ہو یا کوئی دوسری مخلوق۔ اور خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم۔بلا ریب مدد صرف اس حاضر سے طلب کی جاسکتی ہے جو اس پر قدرت رکھتا ہو ۔اوروہ جھاڑ پھونک کرنے والا جو جنات سے مدد طلب کرتا ہو‘ اس کے اوپر [ایمان کے عدم سلیم ہونے کی] تہمت ہو ‘ تو اس کے پاس علاج کروانا جائز نہیں ۔یہ انسان بھی کاہنوں اور اس طرح کے دوسرے لوگوں کی جنس میں سے ایک ہے۔
7۔ جادو کے فضائی چینلز (ٹی وی ) دیکھنا بھی جائز نہیں ہے۔ یہ و ہ لو گ ہیں جو معاشرہ میں باطل چیزوں کو رواج دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے ہی ان چینلز والوں کو فون کرکے سوال پوچھنا اور پھر اس کی تصدیق کرنا؛ تویہ بھی اس سابقہ وعید میں شامل ہے۔