کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 137
نیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے :
((من أتی عرافاً أو کاھناً فصدقہ بما یقول ، فقد کفر بما أنزل علی محمد))[صحیح ابن ماجۃ (۶۳۹)]
جو نجومی ، کاہن اور فال گر کے پاس آیا اور اس کی بات کی تصدیق کی، یقیناً اس نے[محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کئے جانے والے ] قرآن کا کفر کیا ،،۔
5۔ مسلمان کے لیے کسی طرح میں بھی جائز نہیں کہ وہ جادو کو جادو کے ذریعہ سے ختم کرائے۔کیونکہ جادو شیاطین کی عبادت بجا لائے بغیر؛اورغیراللہ سے مدد طلب کئے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔ اس میں شیاطین کی عبادت کرکے ان کی قربت حاصل کی جاتی ہے۔
6۔ کسی مسلمان کے لیے یہ بھی جائز نہیں ہے کہ وہ علاج کی معرفت حاصل کرنے کے لیے جنات سے مدد حاصل کرے۔یا پھر ان سے کسی قسم کی خدمات حاصل کرے۔