کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 132
ہر خیر میں اضافہ کا سبب بنا اور موت کو میرے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا۔ ‘‘
نیز یہ دعا بھی پڑھتے رہیں :
(( أَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَـلَا تَکِلْنِي إِلَی نَفْسِي طَرْفَۃَ عَیْنٍ، وأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِي کُلَّہُ، لَا إِلـٰہَ إِلَّا أَنْتَ))[ سنن ابو داؤد: ۳/ ۳۲۴۔ مسند احمد: ۵/ ۴۲۔]
’’ اے اللہ! میں تیری ہی رحمت کا امیدوار ہوں ۔ پس مجھے پل جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے تمام معاملات کو سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ۔ ‘‘
۱۸: خواہ مخواہ کے وہم و گمان، برے خیالات و تصورات سے دُوری اور اپنے دل کو مضبوط کرنے کے لیے صبح کے وقت:
(( لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ)) [۱۰۰ بار]
(( لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ