کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 13
شفاء حاصل ہونے میں بہترین مدد گار چیزیں ہیں ۔
۵۔ انسان کسی کا دست نگر و محتاج نہیں رہے گا؛ اور جھوٹے پیروں اور عاملوں سے نجات مل جائے گی۔ اس طرح ایمان بھی محفوظ رہے گا اور مال اور عزت و آبرو بھی۔
۶۔ صالحین سے دم نہ کروانا درست ہے۔لیکن ساتھ ہی کوشش یہ ہو کہ انسان خود اپنے آپ پر دم کرے۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی بیان کرنے کی کوشش کی ہے کہ مصیبت کے آنے سے پہلے کیسے دعاء کی جائے۔ اور باقی تمام احوال میں کیسے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرکے اس کی پناہ و امان حاصل کی جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو کوئی اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کرے وہ مصائب اور تکالیف کے پہنچنے سے محفوظ رہتا ہے۔
میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ اس تالیف کو مختصر رکھا جائے ‘ اور یہ کتاب ہر پڑھنے والے تک دستیاب ہوسکے؛ تاکہ جھوٹے عاملوں