کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 127
۲: ایمانِ صادق کا نور … جسے اللہ تعالیٰ بندے کے دل میں ڈالتا ہے اور اس کے ساتھ ہی نیک عمل۔
۳: علم نافع … بندے کا علم جس قدر زیادہ وسیع ہوتا ہے اس کے دل کو اسی قدر زیادہ انشراح اور کشادگی نصیب ہوتی ہے۔
۴: اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع اور انابت … پورے دل کے ساتھ اس سے محبت کرنا، اس کی طرف متوجہ ہونا ۔
۵: ہرحال میں اور ہر جگہ ذکر الٰہی کی پابندی کرنا … کیونکہ شرح صدر، دل کی خوشی اور رنج و غم کے ازالہ میں ذکر الٰہی کی بڑی عجیب تاثیر ہوتی ہے۔
۶: مخلوق کے ساتھ ہر طرح کا حسن سلوک اور انہیں ہرممکن فائدہ پہنچانا … کیونکہ کرم نواز اور احسان کرنے والے کا سینہ سب سے زیادہ وسیع، نفس سب سے زیادہ پاکیزہ اور دل سب سے زیادہ مطمئن ہوتا ہے۔