کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 125
نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔‘‘
6: وسوسہ سے نجات پانے کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اچھا گمان رکھے۔اور شرعی نصوص کو اپنے ذہن میں حاضر رکھے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مَخْرَ جًا﴾۔[الطلاق ۴]
’’ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نجات کی کوئی راہ پیدا کر دے گا ۔‘‘
اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مِنْ اَمْرِہِ یُسْرًا﴾۔[الطلاق ۴]
’’ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا ۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’افضل ترین جہاد وہ جہاد ہے کہ انسان اللہ کی راہ میں اپنے