کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 118
کرنے کے لیے پیوگے اللہ تعالیٰ تمہاری پیاس ختم کردے گا۔‘‘ مستدرک الحاکم (۱/۴۷۳)۔
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمزم پر تشریف لائے؛ ہم نے آپ کے لیے ایک ڈول پانی کا نکالا ‘ آپ نے اس سے پیاء اور پھر باقی میں اپنا لعاب ملایا؛ پھر ہم نے اسے کنوئیں میں ڈال دیا ۔‘‘پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اگر مجھے اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ تم پر غالب آجائیں گے تو میں اپنے ہاتھ سے زمزم نکالتا ۔‘‘
۴۔ بارش کا پانی : اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَنَزَّلْنَا مِنْ السَّمَآئِ مَائً مُّبَارَکًا ﴾۔[ق ۹]
’’اور ہم ہی نے اتارا آسمان سے برکتوں بھرا پانی۔‘‘
۵۔ روغن زیتون:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ زیتون کا تیل کھاؤ اور اس سے مالش کرو۔ بیشک یہ بابرکت