کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 115
﴿یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْن﴾۔ [النحل ۶۹]
’’اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں ۔ اس میں لوگوں (کے کئی امراض)کی شفا ہے بیشک سوچنے والوں کے لئے اس میں بھی نشانی ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
((علیکم بالشفائین القرآنِ و العسل۔) ) [حاکم ؛ ح: ۳۴۳۷]
’’تم دو چیزوں سے شفا حاصل کرو؛ قرآن اور شہد۔‘‘
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ:’’ میٹھی چیزاور شہدکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمبہت زیادہ پسند کیا کرتے تھے۔‘‘
البخاری (۵۶۸۲)۔
شہد کا فائدہ: اس سے پاگل پن ختم ہوتا ہے۔ بإذن اللّٰہ تعالی ۔