کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 11
غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔‘‘ ابراہیم بن نخعی کوفی علیہ السلام کہتے ہیں کہ بہت سے علماء اور فقہاء تعویذات کو، وہ قرآنِ کریم کی آیات پر مشتمل ہوں یا غیر قرآن پر ، مکروہ قرار دیتے ہیں ۔(ابن ابی شیبہ)۔ ْْْْْصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کلام سے ثابت ہوتا ہے کہ شرک اصغر بھی کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ اور یہ کہ لا علمی کی بناء پر بھی کسی شخص کو شرک کے معاملے میں معذور نہیں سمجھا جائے گا۔ جو شخص اس قسم کے افعال کا مرتکب ہوتا ہے اس پر بہت ہی سختی سے نکیر کی گئی ہے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو شخص اپنے گلے میں تعویذ لٹکاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی خواہش کو پورا نہ کرے۔ اور جو شخص سیپی وغیرہ لٹکائے اللہ تعالیٰ اسے آرام نہ دے۔‘‘[مسند احمد] ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ: ’’ جس شخص نے اپنے گلے میں تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔‘‘