کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 105
اسلام کیلئے کھول دیتے ہیں اور جسے گمراہ کرنا چاہتے ہیں اس کا سینہ ایسا تنگ اور گھٹا ہوا کردیتے ہیں ‘ گویا کہ زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے، ،۔ پس ہدایت اور توحید شرح صدر کے سب سے بڑے اسباب میں سے ہے۔اور شرک و گمراہی دل کی تنگی اور حرج کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ 2 : ایمان صادق کا نور جسے اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کے دل میں ڈال دیتے ہیں ؛ اس نور کی وجہ سے شرح صدر نصیب ہوتی ہے اور دل میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور دل کو خوشی نصیب ہوتی ہے۔ 3 : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موروثی علم ؛یہی حقیقت میں علم نافع ہے۔ اہل علم لوگوں میں سب سے زیادہ شرح صدر والے ہوتے ہیں ۔ ان کے دل سب سے زیادہ وسیع؛ ان کے اخلاق سب سے اچھے اوران کی زندگی سب سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے۔