کتاب: شرح اُصول ثلاثہ - صفحہ 7
آخر میں ان سب بھائیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب میں کسی قسم کا بھی تعاون کیا ہے اور اپنے رفیق عبدالرئوف بھائی کا بے حد ممنون ہوں جن کی کاوشوں سے مکتبہ الفرقان دن رات ترقی کر رہا ہے۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور انہیں اور کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جو بھی خیر ہے سب اللہ کی طرف سے ہے اگر کوئی کمی یا کوتاہی ہے وہ سب ہم ناچیزوں کی طرف سے ہے۔ وہ سیدھی راہ دکھانے والا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی دعائوں میں ہمیں یاد رکھیں جتنی زیادہ آپ دعائیں کریں گے اتنی زیادہ مکتبہ الفرقان آپ کے لیے بہترین کتب شائع کرتا رہے گا۔ آپ سب کا بھائی ابو ساریہ عبدالجلیل جدہ، سعودی عرب ٭٭٭