کتاب: شرح اُصول ثلاثہ - صفحہ 57
{اَوَ لَمْ یَنْظُرُوْا فِیْ مَلَکُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْض ِوَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنْ شَیْئٍ} (الاعراف: ۱۸۵)
’’کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں۔‘‘
اور فرمایا:
{اِنَّمَآ اَعِظُکُمْ بِوَاحِدَۃٍ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰہِ مَثْنٰی وَ فُرَادٰی ثُمَّ تَتَفَکَّرُوْا} (سبا: ۴۶)
’’آپ کے لیے میں تو صرف ایک بات سمجھاتا ہوں وہ یہ کہ تم اللہ کے واسطے کھڑے ہوجائو دو دو اور ایک ایک پھر سوچو۔‘‘
مزید فرمایا:
{اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّہَارِ لَاٰیٰتِ لِّاُولِی الْاَلْبَابِo} (آل عمران: ۱۹۰)
’’بلاشبہ آسمانوں اور زمین کے بنانے میں اور یکے بعد دیگرے رات اور دن کے آنے جانے میں اہل عقل کے لیے دلائل ہیں۔‘‘
اور فرمایا:
{اِنَّ فِی اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّہَارِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَo} (یونس: ۶)
’’بلاشبہ رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں اور اللہ نے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں پیدا کیا ہے ان سب میں ان لوگوں کے واسطے دلائل ہیں جو ڈرتے ہیں۔‘‘
اور فرمایا:
{اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّہَارِ وَ الْفُلْکِ