کتاب: شرح اُصول ثلاثہ - صفحہ 55
عبادت کرے وہ مخلص مسلم ہوگا۔
’’شرک‘‘ کی دو قسمیں ہیں: ’’شرک اکبر اور ’’شرک اصغر‘‘۔
پہلی قسم: ’’شرک اکبر‘‘ ہر وہ ’’شرک‘‘ ہے جسے شارح نے مطلق بیان کیا ہے اور جو انسان کو اس کے دین سے خارج کر دیتا ہے۔
دوسری قسم: ’’شرک اصغر‘‘ ہر وہ قول و عمل ہے جسے شرع نے ’’شرک‘‘ جیسا بتایا ہے یہ ’’شرک‘‘ انسان کو دین سے خارج نہیں کرتا۔
انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ’’شرک‘‘ سے خواہ ’’اکبر‘‘ ہو خواہ ’’اصغر‘‘ چوکنا رہے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
{اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ} (النساء: ۴۸)
’’بے شک اللہ اس بات کو نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے۔‘‘
بعض علماء نے فرمایا ہے کہ یہ تنبیہ ہر ’’شرک‘‘ کے سلسلے میں ہے چاہے وہ ’’اصغر‘‘ ہی کیوں نہ ہو۔
٭٭٭
فَاِذَا قِیْلَ لَکَ: مَا الْاُصُوْلُ الثَّلاثَۃُ الَّتِیْ یَجِبُ عَلَی الْاِنْسَانِ مَعْرِفَتُہَا؟
فَقُلْ: مَعْرِفَۃُ الْعَبْدِ رَبَّہُ وَدِیْنَہُ، وَنَبِیَّہُ مُحَمَّدًا صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔
جب تم سے پوچھا جائے کہ وہ تینوں بنیادی اصول کیا ہیں جن کی معرفت ہر انسان پر واجب ہے؟ تو جواب دو کہ ’’بندے کے لیے اپنے رب کی معرفت اپنے دین کی معرفت اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت واجب ہے‘‘۔
………………… شرح …………………
’’اصول‘‘ کی جمع ہے۔ ’’اصل‘‘ اس چیز کو کہتے ہیں جس پر کسی چیز کی بنیاد رکھی جائے۔ اس معنی میں ’’اصل الجدار‘‘ (دیوار کی بنیاد) بولا جاتا ہے۔ درخت کی اصل اور جڑ اس