کتاب: شرح اُصول ثلاثہ - صفحہ 39
’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم رحم کئے جائو اور اس مغفرت کی طرف دوڑو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کے مطابق ہے جو متقیوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔‘‘ { مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُo} (النساء: ۱۳) ’’ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ اس کو ایسی بہشتوں میں داخل کرے گا جس کیے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے۔‘‘ {وَمَنْ یُّطِعْ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقِیہِ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْفَائِزُوْنَo} (النور: ۵۲) ’’جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور اس کی مخالفت سے بچے تو ایسے لوگ بامراد ہیں۔‘‘ {وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّہَدَآئِ وَالصّٰلِحِیْنَ وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًاo} (النساء: ۶۹) ’’جو شخص اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو ایسے لوگ ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے۔ یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء ، صلحاء ، یہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں۔‘‘ {مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًاo} (الاحزاب: ۷۱) ’’ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو اس نے عظیم کامیابی حاصل کرلی۔‘‘ اس سلسلے میں بے شمار آیتیں ہیں۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میری تمام امت جنت میں