کتاب: شرح اُصول ثلاثہ - صفحہ 12
مختصر سوانح حیات فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین حفظہ اللہ ٭ نسب: أبو عبد اللہ محمد بن صالح بن محمد بن عثیمین الوھبی التمیمی۔ ٭ پیدائش: ۲۷؍ رمضان المبارک ۱۳۴۷ھ کو شہر عنیزہ کے اندر پیدا ہوئے۔ ٭ نشوونما: اپنے نانا عبد الرحمان بن سلیمان آل دامغ رحمہ اللہ سے قرآن پڑھا اور حفظ کیا۔ پھر طلب علم کی طرف توجہ کی تو خوشخطی، حساب اور فنون وآداب سیکھے۔ شیخ عبد الرحمان السعدی رحمہ اللہ نے دو طالب علموں کو اپنے یہاں ٹہرا رکھا تھا جو چھوٹے بچوں کو پڑھاتے تھے ایک شیخ علی الصالحی، اور دوسرے شیخ محمد بن عبد العزیز المطوع رحمہ اللہ تھے، انہیں سے شیخ عبد الرحمن السعدی کی ’’مختصر العقیدۃ الواسطیہ‘‘ اور ’’منہاج السالکین فی الفقہ‘‘ پڑھی، ’’اجرومیہ‘‘ اور ’’الفیہ‘‘ کی تعلیم بھی انہیں سے حاصل کی۔ شیخ عبد الرحمان بن علی بن عودان سے فرائض اور فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنے پہلے استاذ شیخ عبد الرحمان بن ناصر السعدی سے اس طرح تعلیم حاصل کی کہ انہیں کے ہو کر رہ گئے۔ انہیں سے توحید، تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ، فرائض، مصطلح الحدیث، نحو اور صرف پڑھا۔ استاذ کے نزدیک ان کا بڑا مرتبہ تھا، ترقی کے ابتدائی دور میں جب ان کے والد ریاض منتقل ہونے لگے تو ان کی خواہش تھی کہ بیٹا بھی ہم راہ چلے، تو شیخ عبد الرحمان السعدی رحمہ اللہ نے انہیں لکھا: ’’یہ ممکن نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ محمد یہیں رہے تاکہ استفادہ کرے۔‘‘ شیخ حفظہ اللہ فرماتے ہیں: ’’میں ان کے طریقۂ تدریس سے کافی متأثر تھا۔ معلومات کا