کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 93
۸۔ ناسخ کو منسوخ سے کیسے پہچانا جا سکتا ہے؟ ۱۰۔ علامہ ابن جوزی کی ناسخ و منسوخ پر تصنیف کا نام تحریر کیجیے۔ خالی جگہ مناسب الفاظ سے پر کریں ۔ ۱۔ محکم ……کا صیغہ ہے اور اس کا معنی ……ہے۔ ۲۔ ……اتفاق کی ضد ہے۔ ۳۔ ابن قتیبہ عبداللہ بن مسلم کی تصنیف کا نام …… ہے۔ ۴۔ ابو جعفر محمد بن احمد نے ……ھ کو وفات پائی۔ ۵۔ مختلف الحدیث میں پہلی کتاب……نے تالیف کی۔ ۶۔ علم ناسخ ومنسوخ میں امام …… کو یدِ طولیٰ حاصل تھا۔ ۷۔ ……اور……کی معرفت نے علما اور فقہا کو درماندہ و عاجز کر کے رکھ دیا۔ عملی کام: …بہ ظاہر متعارض احادیث میں دی گئی تطبیق کو کیا درجہ حاصل ہے؟ کیا اسے اجتہاد کہا جائے گا؟ اپنے تمام اساتذہ کی رائے لیجئے اور کسی رائے کو ترجیح دیجئے۔ عملی کام: …سد ذرائع اصول فقہ کی ایک اہم بحث ہے، کوشش کیجیے کہ اصول فقہ کی کسی اچھی کتاب سے اس بحث کا مطالعہ کرلیں ۔