کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 57
مطلب اوّل خبر مقبول یہ دو مقاصد پر مشتمل ہے: مقصد اوّل:… اقسامِ مقبول مقصددوم: …مقبول کی معمول بہ اور غیر معمول بہ میں تقسیم (اب ذیل میں مقصد اوّل کو بالتفصیل بیان کیا جاتا ہے) مقصد اوّل اقسام مقبول خبر مقبول اپنے مراتب کے فرق [1]کے اعتبار سے دو بڑی اور بنیادی قسموں میں تقسیم ہوتی ہے اور وہ ’’صحیح اور حسن‘‘ ہیں ان میں سے ہر ایک آگے دو ذیلی قسموں پر مشتمل ہے جنہیں ’’لذاتہ‘‘ اور ’’لغیرہ‘‘ کے لفظوں سے یاد کیا جاتا ہے۔ یوں حدیثِ مقبول نتیجتاً چار قسموں میں تقسیم ہوتی ہے۔ جو یہ ہیں : (۱) صحیح لذاتِہِ (۲) صحیح لغیرِہِ (۳) حسن لذاتِہِ (۴) حسن لغیرِہِ آگے ان میں سے ہر ایک قسم کی تفصیلی بحث قارئین کی نذر کی جاتی ہے!
[1] اس سے قوت میں مراتب کا فرق مراد ہے(علوم الحدیث، ص: ۸۳)