کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 48
’’تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اپنے والد، اپنی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں ۔‘‘ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے قتادہ اور عبدالعزیز بن صہیب نے، اور قتادہ سے شعبہ اور سعید نے، اور عبدالعزیز بن صہیب سے اسماعیل بن علیہّ اور عبدالوارث نے، اور پھر ان میں سے ہر ایک سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے۔ ۴۔ خبر عزیز کی مشہور تصنیفات: خبر عزیز کی بابت علماء نے کوئی قابلِ ذکر کتاب تصنیف نہیں کی اور بظاہر اس کی وجہ خبر عزیز کا قلیل الوجود ہونا یا خبر عزیز پر مستقل ایک کتاب لکھنے سے خاطر خواہ علمی فائدہ کا حاصل نہ ہونا ہے۔ ۵۔خبر عزیز کی دی گئی مثال کو ذیل کے نقشہ سے سمجھئے! طبقات سند میں سے ہر طبقہ کے راویان حدیث بخاری و مسلم بخاری اسم طبقہ تعداد رواۃ انس رضی اللہ عنہ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ صحابہ رضی اللہ عنہم 2 قتادہ عبد العزیز بن صہیب تابعین رحمۃ اللہ علیہم 2 شعبۃ ، سعید اسماعیل بن علیہ عبد الوارث تبع تابعین رحمۃاللہ علیہم 4 پس اس حدیث کا نام ’’عزیز‘‘ اس لیے رکھا گیا ہے کہ سند کے سب طبقات میں اس کے رواۃ کی تعداد دو سے کم نہیں اگرچہ بعض طبقات میں رواۃ حدیث کی تعداد دو سے زیادہ بھی ہے(جیسے تبع تابعین کا طبقہ کہ اس میں تعداد رواۃ چار ہے)۔