کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 46
کیں (یعنی علماء نے احادیثِ مشہورہ اصطلاحی کو کتب میں جمع نہیں کیا) خبر مشہور کی چند مشہور تصانیف یہ ہیں : ’’اَلْمَقَاصِدُ الْحَسَنَۃُ فِیْمَا اشْتَھَرَ عَلَی الْاَلْسِنَۃِ‘‘: یہ علامہ سخاوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔[1] ’’کَشْفُ الْخِفَائِ وَ مُزِیْلُ اْلاِلْبَاسِ فِیْمَا اشْتَھَرَ مِنَ الْحَدِیْثِ عَلَی اَلْسِنَۃِ النّاسِ‘‘[2] یہ علامہ عجلونی رحمہ اللہ کی علمی یادگار ہے۔ ’’تَمْیِیْزُالطَّیِّبِ مِنَ الْخَبِیْثِ فِیْمَا یَدُوْرُ عَلَی اَلْسِنَۃِ النّاسِ مِنَ الْحَدِیْثِ‘‘ یہ علامہ ابن دیبغ شیبانی کا علمی شاہکار ہے۔
[1] یہ اس باب کی مشہور اور اہم ترین کتاب ہے جو متداول اور دستیاب ہے(علوم الحدیث، ص: ۶۴) [2] یہ اس فن کی وسیع اور جامع ترین کتاب ہے۔ (علوم الحدیث، ص: ۶۴)