کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 42
بحث اوّل خبر واحد کی عَدَدِ طُرُق (یعنی نقل) کے اعتبار سے تقسیم کا بیان خبر واحد کی (نقل یعنی) عدد طرق (یعنی ہم تک پہنچنے) کے اعتبار سے تین قسمیں ہیں : ۱۔ مشہور ۲۔ عزیز ۳۔ غریب ان میں سے ہر ایک قسم کو ہم ایک مستقل ’’مقصد‘‘ میں ذکر کریں گے۔ [1] مقصد اوّل حدیثِ مشہور ۱۔ مشہور کی تعریف: لغوي تعریف: …لفظ مشہور ’’شَہَرْتُ الْاَمْرَ‘‘ سے اسمِ مفعول ہے جس کا معنی ’’اظہار و اعلان کرنا ہے‘‘ اور خبر اقسام باعتبار مسند الیہ اقسام باعتبار سند خبر واحد متواتر اقسام باعتبار ثبوت و عدم ثبوت اقسام باعتبار تعداد رواۃ مشہور عزیز غریب مشہور اصطلاحی مشہور عرفی غریب لغوی غریب اسنادی اقسام باعتبار موقع غرابت درسند اقسام باعتبار محل غرابت غریب مطلق غریب نسبی غریب اسنادا و متنا غریب اسنادا فقط
[1] خبر واحد کے بارے میں علامہ اسعدی کا مرتب کردہ یہ نقشہ بے حد مفید ہے۔ طلباء کی افادیت اور سمجھنے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے اس کو ذیل میں درج کیا جاتا ہے: