کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 36
باب اوّل خبر کا بیان اس میں تین فصلیں ہیں : فصل اوّل:… خبر کی ہم تک پہنچنے کے اعتبار سے تقسیم[1] اور اس میں دو مباحث ہیں ۔ فصل دوم: …خبر آحاد کی تقسیمات، اس میں بھی دو مباحث ہیں ۔ فصل سوم:… مردود اور مقبول کے درمیان مشترک خبر آحاد کا بیان، اس میں بھی دو مباحث ہیں ۔ فصل اوّل خبر کی ہم تک پہنچنے کے اعتبار سے تقسیم کا بیان یہ فصل دو مباحث پر مشتمل ہے۔ بحث اوّل:…خبر متواتر کا بیان بحث دوم:…خبر آحاد کا بیان (اب آگے فصل اوّل کا تمہید اور متعلقہ دونوں مباحث سمیت تفصیلی بیان ملاحظہ کیجیے!)
[1] اور یہ اصولی طور پر دو تقسیمات ہیں : (۱) باعتبار مدار اور مصدر کے تقسیم۔ یعنی اس ذات کے اعتبار سے جس سے وہ منقول ہو۔ (۲) باعتبار نقل کے تقسیم، یعنی اس اعتبار سے تقسیم کہ نقل در نقل ہم تک وہ خبر کس طرح پہنچی ہے۔ (از علوم الحدیث، ص: ۳۷)