کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 30
اس فن پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ جن کا ذکر طوالت سے خالی نہیں (اور ہمارا یہ مختصر رسالہ ان سب کتب کے تعارف کو متحمل نہیں ہو سکتا) اس لیے میں نے اس فن سے متعلقہ فقط چند مشہور و معروف کتب کے تعارف پر ہی اکتفا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب (مذکورہ و غیر مذکورہ) کتب کے مصنّفین کو ہم سب کی طرف سے اور سب مسلمانوں کی طرف سے جزائے خیر عطاء فرمائے۔[1]
[1] آخر میں خود علامہ محمود طحّان دامت برکاتہم کی اس علمی کاوش کا تعارف بھی بے حد ضروری ہے۔ چناں چہ ’’علوم الحدیث‘‘ کے مؤلّف مولانا محمد عبید اللہ الاسعدی حفظہ اللہ علامہ محمود طحّان کی اس تصنیف کا جس کا ترجمہ قارئین کرام کے ہاتھوں میں ہے، تعارف ان الفاظ سے کراتے ہیں ۔’’تیسیر مصطلح الحدیث‘‘مصنف ’’محمود طحّان‘‘ (سابق استاذِ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود، حال استاذ کلیۃ الشریعۃ کویت) جو عصرِ حاضر کی ایک مفید و قیمتی علمی پیشکش ہے اور بلاشبہ فن کے مکمل تعارف کے لیے بالخصوص طلباء اور عام ناظرین کے لیے ا سے زیادہ سہل و مفید کوئی دوسری کتاب علم میں نہیں ‘‘ (علوم الحدیث، ص: ۳۴ بلفظہ)