کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 292
ہیں ۔ اور مطبوعہ کتب میں سے سب سے مشہور کتب ، ’’ابو بشر محمد بن احمد دُولابی متوفی ۳۱۰ھ کی ’’الکُنٰی والاسماء‘‘ ہے۔ مشقی سوالات مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے۔ ۱۔ کوئی راوی کئی ناموں یا القابات سے معروف ہو تو آپ اس کے حالات زندگی کیسے پہچان پائیں گے؟ ۲۔ تدلیس شیوخ کسے کہا جاتا ہے؟ ۳۔ مفردات کسے کہتے ہیں ؟ نیز اس علم میں مہارت سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ ۴۔ معرفت اسما کی بحث میں ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کس قسم اور نوع کے تحت داخل ہوتے ہیں ؟ ۵۔ ناموں اور کنیتوں کی معرفت پر کسی کتاب کا مختصر تعارف کروائیے۔ مندرجہ ذیل خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کیجیے۔ ۱۔ ’’موضح اوھام الجمع والتفریق‘‘ ……کی تصنیف ہے: (۱) خطیب بغدادی (۲) عبد الغنی نابلسی (۳) ابن حجر عسقلانی ۲۔ ……صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے صرف ایک شخص کی کنیت تھی: (۱) ابو تراب (۲) ابو الحمراء (۳) ابو جعفر ۳۔ سفینہ لقب ہے…… کا: (۱) سعید بن المسیب (۲) آزاد کردہ غلام (۳) کشتی ۴۔ بردیجی کی’’الاسماء المفردۃ ‘‘ کا موضوع …… ہے: (۱) غریب الحدیث (۲) مفردات کی وضاحت (۳) وحدان کی وضاحت ۵۔ ابو بلال اشعری یہ ………ہے: (۱) صرف نام (۲) صرف کنیت (۳)نام اور کنیت دونوں ۶۔ اگر معرفتِ کُنٰی کی کتب میں ابو بشر کا نام دیکھنا ہو تو پھر …… دیکھنا ہوگا: (۱) باب الالف (۲) باب الباء ۷۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے نام بارے میں تقریبا……اقوال ہیں : (۱) تین (۲) تیس (۳) پچیس