کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 265
۱۱۔ السابق واللاحق سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟ مندرجہ ذیل جملوں میں غلط اور صحیح کی نشان دہی کیجیے۔ ۱۔ حضرت ابو ایوب اور جابر رضی اللہ عنہما نے سند کو عالی کرنے کی غرض سے سفر کیا۔ ۲۔ اگر مصنف کی سند کے علاوہ کم واسطوں سے کسی اور سند کے ساتھ اس کے شیخ تک پہنچا جائے تو یہ بدل کہلاتا ہے۔ ۳۔ مصافحہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ عموما دو ملنے والا آپس میں مصافحہ کرتے ہیں ۔ ۴۔ ثلاثیات ان روایات کو کہا جاتا ہے کہ جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک تین واسطے ہوں ۔ ۵۔ تسلسل شروع سے آخر سند تک ہونا ضروری ہے۔ ۶۔ ’’المناھل السلسلۃ فی الآحادیث المُسَلْسَلۃِ‘‘ میں ۲۱۲ مسلسل احادیث مروی ہیں ۔ ۷۔ روایۃ الأکابر عن الأصاغر کا محض ایک ہی مفہوم ہے وہ یہ کہ عمر میں بڑا اپنے سے چھوٹی عمر کے شخص سے روایت کرے۔ ۸۔ برقانی کی خطیب سے روایت روایۃ الاصاغر عن الاکابر کی مثال ہے۔ ۹۔ امام مالک رحمہ اللہ تابعی ہیں ۔ ۱۰۔ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بیٹے کا نام فضل تھا۔ ۱۱۔ قرین کا لغوی معنی ساتھی کا ہے۔ ۱۲۔ امام مالک اور امام اوزاعی ہم عصر اور ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔ عملی کام: …پریس کی ترقی نے موجودہ دور میں سند کی اہمیت میں کتنا فرق ڈالا ہے؟ اس بارے میں اپنے سبھی اساتذہ کی رائے لیجئے۔ عملی کام: …صحیح بخاری سے ثلاثیات کی کوئی سی تین مثالیں تلاش کیجیے۔ عملی کام: …کیا آپ صحابی کی تابعین سے روایت کی کوئی مثال کتب حدیث سے ڈھونڈ سکتے ہیں ؟ عملی کام: …لائبریری کا رخ کیجیے اور امام بخاری رحمہ اللہ اور خفاف کی محمد بن اسحاق السراج سے مروی روایات ڈھونڈئیے۔