کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 255
تک کسی صفتِ قولیہ میں مشترک و متفق اور تسلسل کے ساتھ ہوں ) جیسے وہ حدیث جس کے سب رواۃ سورئہ صف کو تسلسل کے ساتھ قراء ت کرتے ہیں کہ اس میں سب اس قول کو تسلسل سے روایت کرتے ہیں ، ’’پس اس سورت کو فلاں نے اس طرح قراء ت کیا‘‘ (اس تفصیل کے ساتھ ساتھ) عراقی یہ کہتے ہیں ، ’’رواۃِ حدیث کی صفاتِ قولیہ اور ان کے احوالِ قولیہ قریب قریب ہیں بلکہ (ایک دوسرے سے) ملتے جلتے ہیں ۔‘‘ ۲۔ مسلسل بصفاتِ الرواۃ الفعلیۃ:…(اس حدیث کی اسناد کے تمام رواۃ کسی صفتِ فعلیہ میں تسلسل کے ساتھ ہوتے ہیں ) مثلاً سب رواۃ کا ایک نام ہونے میں (باہم) متفق (ومشترک) ہونا جیسے (کسی حدیث کا) ’’محمد‘‘ نامی رواۃ میں مسلسل ہونا (کہ اس کے سب راویوں کا نام شروع اسناد سے لیکر آخرتک ’’محمد‘‘ ہو) یا کسی صفت میں رواۃ کا (باہم) متفق ہونا جیسے (کسی حدیث کا) فقہاء یا حفاظِ حدیث کے ساتھ مسلسل ہونا (کہ اس کی اسناد کے سب راوی شروع سے لے کر آخر تک فقہاء یا حفاظِ حدیث ہوں ) یا کسی نسبت میں (سب) رواۃ کا (باہم) متفق ہونا (خواہ یہ نسبت قبیلہ کے اعتبار سے ہو یا بلا دو امصار اور اوطان کے اعتبار سے ہو) جیسے (کسی حدیث کا) دمشقیوں یا مصریوں کے ساتھ مسلسل ہونا (کہ اس کی اسناد کے سب رواۃ شروع سے آخر تک دمشق یا مصر کے ہوں اسی طرح سب ایک قوم قبیلہ اور خاندان سے ہوں جیسے سب کے سب قریشی ہوں وغیرہ وغیرہ) (رہ گئی حدیث مسلسل کی تیسری قسم تو): ج: …مسلسل بصفات الروایۃ:(یہ وہ حدیث ہوتی ہے جس کے سب رواۃ شروع اسناد سے لے کر آخر تک روایت کی کسی صفت پر باہم متفق و مشترک اور تسلسل کے ساتھ ہوں ) اور روایت کی صفات کا تعلق یا تو ادائیگی کے صیغوں کے ساتھ ہوگا یا پھر روایت کے زمان یا مکان کے ساتھ ہوگا۔ (یوں مسلسل حدیث کی تیسری قسم کی بھی تین قسمیں ہوئیں ۔ ان میں سے ہر ایک کو ذیل میں الگ الگ بیان کیا جاتا ہے) ۱۔ مسلسل بصیغ الاداء:…(یہ وہ حدیث ہے جس کے سب رواۃ شروع اسناد سے لے کر آخر تک ایک ہی قسم کے الفاظ کے ساتھ حدیث روایت کرنے میں متفق و مشترک اور تسلسل کے ساتھ ہوں )۔ جیسے (کسی حدیث کے) ہر راوی کا ’’سَمِعْتُ‘‘ یا ’’اَخْبَرَنَا‘‘ کہنے کے ساتھ مسلسل ہونا۔ ۲۔ مسلسل بزمان الروایۃ:…(یہ حدیث اپنے نام سے ہی واضح ہے کہ اس میں سب رواۃ کسی خاص وقت میں روایت کرنے میں متفق و مشترک اور تسلسل کے ساتھ ہوں ) جیسے کسی حدیث کا ’’عید کے دن‘‘ روایت کیے جانے کے ساتھ مسلسل ہونا (کہ اس کے سب رواۃ نے شروع سے آخر تک اس حدیث کو صرف عید کے دن ہی روایت کیا ہو)۔ ۳۔ مسلسل بمکان الروایۃ:…(کہ سب رواۃ حدیث کو کسی خاص جگہ روایت کرنے میں متفق و مشترک اور تسلسل کے ساتھ ہوں )۔ جیسے ’’مقامِ مُلْتَزَم‘‘ پر اجابت دعا کی ’’مسلسل حدیث‘‘ (کہ اس حدیث کو ہر ایک