کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 227
مندرجہ ذیل جملوں میں غلط اور صحیح کی نشان دہی کیجیے۔
۱۔ تحمل حدیث کے کل سات طریقے ہیں ۔
۲۔ قرائۃ علی الشیخ کو عرض کا نام بھی دیا جاتا ہے۔
۳۔ قرائۃ علی الشیخ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک شیخ سے سماع سے زیادہ مرتبہ رکھتا ہے۔
۴۔ جب کوئی محدث أَخْبَرَنَا کا لفظ بولے تو اس سے سماع من لفظ الشیخ مراد ہوتا ہے۔
۵۔ مجہول کتاب کی اجازت سے مراد یہ ہے کہ شیخ مثال کے طور پر یہ کہے کہ تمہیں سنن بیان کرنے کی اجازت ہے۔
۶۔ اجازت کے طریقہ کار میں تساہل جائز نہیں ہے کیوں کہ اس طریقہ کار میں مضبوطی نسبتا کم ہے۔
۷۔ مناولہ بدون اجازت کے ذریعے لی گئی روایت قابل قبول ہوتی ہے۔
۸۔ وجادہ کے ذریعے پائی جانے والی حدیث منقطع قرار پاتی ہے۔
عملی کام:… تحمل حدیث کے الفاظ کی پوری تفصیل ایک چارٹر میں صورت کی تیار کیجیے۔اور دیکھیے کہ حدیث کی جس کتاب کا آپ مطالعہ کررہے ہیں اس میں تحمل حدیث کی غالب صورت کون سی ہے۔