کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 18
٭ لغوی، صرفی، نحوی ، منطقی اور بلاغتی توضیحات کا اہتمام ٭ موضوع سے متعلق دیگر کتب سے بھر پور فائدہ اُٹھایا گیا ہے ٭ جبکہ مولانا محمد شکیل عاصم نے طلباء کے لیے بے حد مفید مشقی سوالات کا التزام کیا ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مؤلف، مترجم، ناشر ، کمپوزر اور جملہ معاونین کی محنت کو قبول کرتے ہوئے ان سب کے لیے توشہ آخرت بنائے اور اس کتاب کو ہر عام و خاص کے لیے فائدہ مند بنائے۔ آمین یا رب العالمین خادم العلم والعلماء حافظ ابو سفیان عباس میر محمدی