کتاب: شرح تیسیر مصطلح الحدیث - صفحہ 126
۵۔ مرسل حدیث ایسی حدیث کو کہتے ہیں جس کی سند کے آخر سے …… کے بعد …… کا نام حذف ہو۔
۶۔ ’’المراسیل‘‘ …… کی تصنیف ہے۔
۷۔ معلّق، مُرْسَل ، مُعْضل اور منقطع سقوط …… کی ہی شکلیں ہیں ۔
۸۔ معضل …… سے ……کا صیغہ ہے۔
۹۔ اسناد کے عیب کو چھپانا اور اس کے ظاہر کو بنا سنوار کے اور آراستہ کر کے پیش کرنے کو …… کہتے ہیں ۔
۱۰۔ جب حدیث کی ابتدا سے ہی دو راوی پے در پے حذف ہوں تو وہ حدیث ایک ہی وقت میں …… بھی ہو گی اور……بھی۔
۱۱۔ دو مشہور مدلِّس …… اور ……ہیں ۔
۱۲۔ مُرْسَل حدیث کے بارے میں خطیب بغدادی کی تصنیف ……کو خصوصی مقام حاصل ہے۔
۱۳۔ معنعن ……سے ……کا صیغہ ہے۔
۱۴۔ انَّنَ کا لغوی مطلب ……ہے۔
۱۵۔ حدیث …… ’’مرسل‘‘ سے بھی زیادہ بُری حدیث ہے۔
۱۶۔ حدیث منقطع کا ضعیف ہونا …… کی وجہ سے ہے۔
۱۷۔ تدلیسِ ……… تدلیس کی بدترین شکل ہے۔
مندرجہ ذیل جملوں میں غلط اور صحیح کی نشان دہی کیجیے۔
۱۔ مُعَلَّق اور مُعْضَل مترادف ہیں ۔
۲۔ صحابہ کے ارسال کی ایک وجہ ان کا کم عمر ہونا ہے۔
۳۔ ’’ عن مالک اَنَّہُ بَلَغہُ اَنَّ اَبَا ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ‘‘مرسل صحابی کی مثال ہے۔
۴۔ مُرْسَل، مُعْضَل اور مُعَلَّق، مُنْقَطع کی ہی کی مختلف شکلیں ہیں ۔
۵۔ تدلیسِ تسویہ اور تدلیسِ اسناد مترادف المعنی ہیں ۔
عملی کام: …لائبریری کا رخ کیجیے اور تلاش کیجیے کہ اصولیین سے کون لوگ مراد ہیں ؟ اور ان کی وجہ تسمیہ بھی تحریر کیجیے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف ’’تنویر المقیاس‘‘ نامی ایک تفسیر منسوب ہے۔ اپنے سابقہ علم کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی سند کا جائزہ لیجئے۔
ولید بن مسلم اور بقیہ بن ولید سے مروی دس مختلف احادیث کو الگ کیجیے اور معروف محققین کی ان احادیث پر تحقیق دیکھیے۔