کتاب: شرح کشف الشبہات - صفحہ 71
حَمِیْدٌ﴾(فصلت:42) ’’اس قرآن کے آگے اور نہ پیچھے کوئی باطل نہیں آئے گا، یہ دانا اور تعریف کیے ہوئے کی طرف سے نازل کردہ ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس قرآن کو وضاحت کرنے والا بنایا ہے جو انسانی ضروریات کے سلسلہ میں ان کی زندگی اور بعد از موت ہر مرحلہ کے حالات وواقعات خوب اچھی طرح بیان فرمائے۔ چنانچہ قرآن مجید میں مذکورہ وضاحتیں دو قسموں کی ہیں۔ 1۔ قرآن مجید وہ بات پوری طرح بیان کرکے اس کے احکامات واضح کر دے اس کی مثال درج ذیل آیاتِ کریمہ میں موجود ہے: ﴿حُرِّمَتْ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃُ وَدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِیْرِ﴾(المائدہ:3) ’’تم پر مردار،خون اورخنزیر حرام کر دیا گیا۔ ‘‘ دوسری جگہ فرمایا: ﴿حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ وَ بَنٰتُکُمْ وَ اَخَوٰتُکُمْ وَ عَمّٰتُکُمْ وَ خٰلٰتُکُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیْٓ اَرْضَعْنَکُمْ وَ اَخَوٰتُکُمْ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمْ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ وَ حَلَآئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاo وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآئِ اِلَّا مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ کِتٰبَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ﴾(النسائ:23۔24) ’’ تمہارے اوپر تمہاری مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، رضاعی مائیں،رضاعی بہنیں، تمہاری بیویوں کی مائیں اور اسی طرح تمہاری وہ بیٹیاں جو تمہاری بیویوں کی گود میں تھیں جن بیویوں سے تم نے صحبت