کتاب: شرح کشف الشبہات - صفحہ 158
یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ کچھ لوگ کفر کو پسند کرکے کافر ہوتے ہیں اور کچھ لوگ مال و دولت، مرتبہ یا حکومت کے حصول کے لیے کفریہ کام کرتے ہیں،اسی طرح کچھ لوگ کسی بادشاہ کے قریبی عہدے کو حاصل کرنے کے لیے کافر ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ تمام مقاصد بہر حال انسان دنیا میں اختیار کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراطِ مستقیم پر چلائے اور اس راستے سے ہمارے دلوں کو دور نہ کرے۔
اللہ تعالیٰ ہی انسان کو صحیح راہ پر چلانے والا اور قائم رکھنے و الا ہے۔